Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

غزہ: پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور معروف فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید

پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور  فلسطین کےمعروف فٹبالر  سلیمان العبید غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔

فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فلسطین کی قومی فٹبال ٹیم کے سابق اسٹار سلیمان العبید غزہ میں دیگر لوگوں کے ساتھ امداد کے منتظر تھے کہ  اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق  41 سالہ  سابق انٹرنیشنل فٹبالر سلیمان العبید نے کریئر میں 100 سے زیادہ گول اسکور کیے تھے۔ وہ فلسطینیوں میں بہت مقبول تھے اور انہیں فلسطین کا پیلے بھی کہا جاتا تھا۔

سلیمان العبید نے اپنی اہلیہ اور 5 بچوں کو  سوگوار چھوڑا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق  سلیمان العبید کی شہادت کے بعد غزہ میں  اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران شہید ہونے والے ایتھلیٹس کی تعداد 662 ہو گئی ہے۔  ان میں 321 افراد فٹبال سے وابستہ تھے جن میں کھلاڑی، کوچز، ریفری، منتظمین اور کلب بورڈ ممبران شامل ہیں۔

Related posts

محسن نقوی سلیکشن کے عمل پر ناراض، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان روک دیا

محمد نوید

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کرکٹ آسٹریلیا کے سمر فیسٹیول میں شرکت کریں گے

محمد نوید

پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، کون کس ٹیم میں کھیلے گا؟

محمد نوید

Leave a Comment