Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بال

میسی کی اہلیہ کا ترچھی نظروں سے شوہر کے فون کا جائزہ، تصویر وائرل

شوہر چاہے عام شخص ہو یا کوئی اسٹار لیکن وہ اپنے موبائل فون کو بیگمات کی نظر سے زیادہ دیر تک نہیں بچا سکتا اور ایسا ہی میسی کے ساتھ بھی ہوا۔

ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی کو انٹر میامی میچ کے دوران اہلیہ انٹونیلا کی ترچھی نگاہوں کا سامنا رہا جسے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

چند روز قبل میسی جب انٹر میامی میچ دیکھنے اہلیہ کے ہمراہ اسٹیڈیم پہنچے تو اس دوران فوٹو گرفراز نے ایک دلچسپ منظر کیمرے میں قید کرلیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ میسی میچ کے دوران موبائل میں  مگن ہیں اور اسی دوران ان کی اہلیہ ترچھی نگاہوں سے شوہر کے فون میں جھانک رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو اور تصاویر پر صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اکثر خواتین اپنے شوہروں کے موبائل فون کا جائزہ لیتی ہیں جن میں سے کچھ ان کے سامنے اور کچھ یہ کام چھپ کر کرتی ہیں۔

Related posts

رجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے

محمد نوید

ایشیا فٹبال کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے ڈراز کا اعلان، پاکستان 6 میچز کھیلے گا

محمد نوید

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عادل کے ہیڈ کوچ سے اختلافات، ٹیم میں کھیلنے سے انکار

محمد نوید

Leave a Comment