Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاولمپکسکھیل

ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ گیمز  اسنوکر  میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔

جس کے بعد چین کے لیانگ زیالونگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے۔ چینی پلیئر کو صبح محمد آصف نے شکست دی جبکہ  شام کو جرمنی کے ایلیکذنڈر وداو نے ہرایا۔

لیانگ زیالونگ گروپ کے دونوں میچز ہارنے کے بعد کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر  ہوگئے جبکہ گروپ بی سے محمد آصف اور جرمنی کے وداو نے ٹاپ 8 میں جگہ بنا لی ہے۔

گروپ میں محمد آصف اپنا آخری میچ آج ایلکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔

واضح رہے کہ 3،3  پلیئرز کے ہر گروپ سے 2،2  پلیئر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے۔

Related posts

بنگلا دیش کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کے دنیش اچانک کھیل چھوڑ کر گھر روانہ

محمد نوید

بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کو دوران میچ دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کر دی گئی

محمد نوید

بنگلادیش کے مشفیق الرحیم نے یونس خان کا ٹیسٹ ریکارڈ توڑ دیا

محمد نوید

Leave a Comment