بھارت کو کھیل کے ایک اور محاذ پر شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
بنکا ک میں ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے امیدوارکو بھاری ووٹوں سے کامیابی ملی۔
الیکشن میں ساؤتھ ایشیا ریجن میں پاکستان کے محمد خالد محمود کا مقابلہ بھارت کے اجے سنگھ سے ہوا جس میں خالد محمود کو 18 اور بھارت کے اجے سنگھ کو 9 ووٹ ملے۔
الیکشن میں ممبران نے بھارت کی بجائے پاکستان کے امیدوار کو بھرپور سپورٹ کیا جس کے بعد محمد خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بن گئے۔