Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹ

بگ بیش کیلئے 593 مرد و خواتین کرکٹرز کی پری سائننگ، کوئی پاکستان شامل نہیں

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے لیے پاکستان کے کسی کرکٹر کی پری سائنگ نہیں ہو سکی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے حتمی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے، 593 مرد و خواتین کھلاڑی یکم ستمبر کو ہونے والے ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔

بی بی ایل اور ویمن بی بی ایل کے لیے کسی پاکستانی کرکٹر کی پری سائنگ نہ ہو سکی، بی بی ایل ڈرافٹ کے لیے مجموعی طور پر پاکستان کے 80 مرد و خواتین کی نامزدگیاں ہوئیں، ان میں حارث رؤف، شاداب خان، فخر زمان، زمان خان اور عماد وسیم بھی شامل ہیں۔

خواتین کرکٹرز میں قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا، ندا ڈار اور عالیہ ریاض کی بھی نامزدگیاں ہوئیں۔

مین اینڈ ویمن بی بی ایل میں 16 کھلاڑیوں کی پری سائنگ ہوئی، ساوتھ ایشیا سے ویمن کرکٹر بھارت کی سمرتی مندھنا اور سری لنکا کی چماری اتاپتو شامل ہیں۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی اور سب ٹیمیں آئیں گی: چیئرمین پی سی بی

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کو فائنل سے پہلے بڑا دھچکا، اہم بولر کو انجری کا سامنا

محمد نوید

پی سی بی کا بڑا فیصلہ، کرکٹرز کے تعلیمی اخراجات بھی اٹھانے کا فیصلہ

محمد نوید

Leave a Comment