Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی اہلیہ نتاشا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیدیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ہاردک پانڈیا کی اہلیہ اور سربین ماڈل و اداکارہ نتاشا نے طلاق کی خبروں پر ردعمل دیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

گزشتہ کچھ روز سے نتاشا اور ہاردک کے درمیان علیحدگی کی خبریں زیر گردش ہیں جب کہ بھارتی میڈیا نے دونوں میں طلاق کی تصدیق بھی کردی ہے، البتہ جوڑے کی جانب سے براہ راست اس معاملے پر کوئی لب کشائی نہیں کی گئی۔

اب نتاشا نے ان خبروں پر ذو معنی ردعمل دیا ہے۔

ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں سربیا کی ماڈل کو اپنی شادی کے خاتمے سے متعلق افواہوں کے بارے میں صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

شادی کے اختتام سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نتاشا نے جواب دیا کہ ‘بہت شکریہ’۔

اس جواب پر بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک اشارہ ہے کہ طلاق صرف افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے 31 مئی 2020 کو بالی وڈ اداکارہ نتاشا ( Natasha Stankovic) سے ممبئی کی ایک عدالت میں شادی کی تھی اور جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

گزشتہ برس فروری میں ہاردک نے نتاشا سے ہی دوبارہ شادی کی تھی اور اب بھارتی میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم علیحدگی کے حوالے سے جوڑے کی جانب سے تردید یا تصدیق سامنے نہیں آسکی ہے۔

مارچ 2024 میں انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کے دوران ہارک پانڈیا کی خراب کارکردگی کے باعث ان کی اہلیہ کو آن لائن تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Related posts

نیوزی لینڈ سے سیریز: پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کونسے کھلاڑی شامل ہونیکا امکان ہے؟

محمد نوید

فیورٹس کیلئے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے’، بھارت سے میچ سے قبل بنگلادیشی کپتان کا بیان

محمد نوید

نئی سلیکشن کمیٹی: کیا شاہین قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے؟

محمد نوید

Leave a Comment