Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹ

سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان

سابق آل راؤنڈر عبدا لرزاق کو پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ کا سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے رابطہ  ہوا ہے، انہوں  نے ذمہ داریاں سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں  پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مزید اختیارات دے کر با اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا وہی جوابدہ بھی ہو گا، چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ ایک ہفتے کے اندر ہو گا۔

Related posts

بابراعظم سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والےکپتان بن گئے

محمد نوید

ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں جیت کی وجہ انوشکا شرما کو قرار دیدیا

محمد نوید

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ: امپائرز نے انگلش فاسٹ بولر ووکس کو اچانک اسپن بولنگ کرنے کو کیوں کہا؟

محمد نوید

Leave a Comment