Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلفٹ بال

رجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لوئیس مینوٹی گزشتہ چند ماہ سے کافی علیل تھے اور اتوار کو بیونس آئرس میں ان کا انتقال ہوگیا۔

85 سالہ مینوٹی ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبال کوچ تھے، 1978 میں ہوم گراؤنڈ پر فٹبال ورلڈکپ جتینے والی ارجنٹائن ٹیم کے وہ ہیڈ کوچ تھے۔

انہوں نے اسپین کے کلب بارسلونا کو بھی ٹرافیاں جتوائیں، وہ یوتھ ورلڈکپ جیتنے والی ارجنٹائن کی انڈر 20 ٹیم کے کوچ تھے۔

مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم کے بڑے مداح تھے اور ورلڈکپ جیتنے کی حکمت عملی انہوں نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ہی متاثر ہوکر بنائی تھی۔

1978 میں جب پاکستان ہاکی ٹیم ارجنٹائن میں موجود تھی تو مینوٹی پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کیلئے آئے تھے، اس موقع پر ان کی پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ وحید خان سے ملاقات ہوئی جنہوں نے انہیں ڈبل اٹیک سمیت متعدد ٹپس دیں۔

مینوٹی ایک انٹرویو میں بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ ارجنٹائن فٹبال ٹیم کو پاکستان ہاکی ٹیم کی طرح کھلوانا چاہتے تھے اور اس وجہ سے ہی وہ ورلڈکپ جیتی۔

مینوٹی نے بعد ازاں کراچی میں عبدالوحید خان کو ایک ٹیلی گرام کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کیا تھا اور اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ پاکستان ہاکی کی حکمت عملی ان کیلئے ورلڈ کپ جیتنے میں مددگار ثابت ہوئی تھی۔

Related posts

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگےکھلاڑی مچل اسٹارک رنز کے اعتبار سے بھی مہنگے ثابت

محمد نوید

جاپان فیفا ورلڈکپ 2026 میں کوالیفائی کرنیوالا پہلا ملک بن گیا

محمد نوید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: کینیڈا کیخلاف میچ میں افتخار کو ڈراپ کیے جانے کا امکان

محمد نوید

Leave a Comment