Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانہاکی

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-4 سے شکست دے دی

سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 0-4 سے ہرا کر مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

ملائیشیا کے  شہر  اپوہ میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز  پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا سے تھا جس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور  حریف ٹیم کے خلاف عمدہ مووز  بنائے اور  اچھے اٹیک کیے۔

پاکستان نے کھیل کے تیسرے ہی منٹ میں حنان شاہد کے فیلڈ گول کے ذریعے برتری حاصل کی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان نے 2 گول بنائے، 24 ویں  منٹ میں ارشد لیاقت اور 27 ویں منٹ میں غضنفر علی نےگول کیے، تیسرے کوارٹر  میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔

پاکستان نے میچ کا چوتھا  اور  آخری گول چوتھے کوارٹر میں کیا جو سفیان نے  پنالٹی کارنر  پر بنایا۔

ایونٹ  میں پاکستان کی یہ مسلسل دوسری فتح ہے، پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 7 مئی کو جاپان کے خلاف کھیلےگی ۔

پاکستان نے اپنے  پہلے میچ میں میزبان ملائیشیا کو  4-5 کے اسکور  سے مات دی تھی۔

Related posts

پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر افواج پاکستان کی ارشد ندیم کو مبارکباد

محمد نوید

قومی ٹیم کے مفاد کیلئے ہر رول ادا کرنے اور وکٹ کیپنگ چھوڑنے کو بھی تیار ہوں: رضوان

محمد نوید

کپتان بابر اعظم کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کون کریگا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتادیا

محمد نوید

Leave a Comment