Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کا کامیاب آغاز

ورلڈ جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے۔

ہیوسٹن میں جاری ایونٹ میں ٹیم چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے جرمنی کو 1-2 سے ہرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ نواز اور حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچز جیت لیے۔

عبداللہ نواز نے آسکر ہیکر کو 7-11، 2-11 اور 4-11 سے شکست دی جبکہ حذیفہ ابراہیم نے اپنے میچ میں فیبیان اگلبرک کو 1-11، 9-11 اور 8-11 سے ہرایا۔

اس کے علاوہ حمزہ خان ٹیم کے میچ میں مقابلہ 1-1 گیم برابر کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوگئے۔انہوں نے فن لینارٹ کے خلاف پہلا گیم جیتا جبکہ دوسرے گیم میں شکست ہوئی اور تیسرے میں ریٹائرڈ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں پاکستان اسکواش ٹیم اپنا دوسرا گرپ میچ کل نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔

Related posts

آسٹریلوی کرکٹرز کے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار پر جے شاہ کا ردعمل آگیا

محمد نوید

بنگلادیش کے سابق کپتان شکیب الحسن سکیورٹی مانگنے پر مشکل میں آگئے

محمد نوید

ورلڈکپ: سابق بھارتی بولر سپر 8 میں پاکستان کی جگہ امریکا کو دیکھنے کا خواہشمند

محمد نوید

Leave a Comment