Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

جیمز اینڈرسن دورہ پاکستان کے دوران ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ مینٹور کام جاری رکھیں گے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن ٹیم کے ساتھ بطور فاسٹ بولنگ مینٹور کام جاری رکھیں گے اور دورہ پاکستان میں بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

جیمز اینڈرسن نے رواں برس جولائی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے اکتوبر میں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

ٹیم میں اپنی دستیابی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے کہا کہ اس وقت تک تو مجھے ٹیم کے ساتھ پاکستان جانا ہے، دورہ نیوزی لینڈ میں بھی ٹیم کے ساتھ ہوں گا اس کے بعد کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتا۔

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولنگ مینٹور جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ابھی اس شعبے میں نیا ہوں سیکھ رہا ہوں۔

Related posts

پی سی بی کے ڈائریکٹر لیگل بلال رضا عہدے سے مستعفی

محمد نوید

پی سی بی نے محمد یوسف کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا، کونسی ذمہ داری دی جائیگی؟

محمد نوید

ایشیئن جوجٹسو چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

محمد نوید

Leave a Comment