Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار، حکومت سے فنڈز کی اپیل

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن (پی بی ایس اے)  مالی بحران کا شکار ہوگیا۔

پی بی ایس اے نے حکومت پاکستان سے فنڈز جاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مالی بحران اور فنڈز کی کمی کی وجہ سے مستقبل کے ایونٹس میں شرکت مشکل ہے۔

پی بی ایس اے نے بتایا کہ رواں ماہ میں سری لنکا میں ایشین ٹیم اینڈ 6 ریڈ چیمپئن شپ اور آئندہ ماہ ماریشس میں کامن ویلتھ چیمپئن شپ میں شرکت مشکل ہے جب کہ اگست میں چین میں ہونیوالے ورلڈ گیمز میں بھی فنڈز کی کمی کی وجہ سے شرکت مشکل لگ رہی ہے۔

پی بی ایس اے نے مزید بتایا کہ جولائی 2024 کے بعد سے پی بی ایس اے کو اسپورٹس بورڈ سے کوئی اسپیشل گرانٹ نہیں ملی، ورلڈ چیمپئن شپ سمیت پچھلے 4 ایونٹس میں اپنی مدد آپ کے تحت شرکت کی۔

پی بی ایس اے کے مطابق فنڈز کی کمی کی وجہ سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کیلنڈر چلانا کافی مشکل ہوگیا ہے، آئی پی سی وزارت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں فنڈز کے اجرا میں کردار ادا کرے۔

Related posts

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کیلئے این او سی کے حصول کی شرائط مزید سخت کردیں

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پر قوم کو مایوس نہیں کرینگے، توقعات سے بڑھ کر چیزیں ہونگی: محسن نقوی

محمد نوید

بحرین نے پاکستان کو شکست دیکر ایشین مینز والی بال نیشن کپ جیت لیا

محمد نوید

Leave a Comment