Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کی کاکول میں ٹریننگ کی ویڈیو جاری کر دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کی کاکول میں ٹریننگ کی ویڈیو جاری کر دی ۔

رپورٹ     !     محمدنوید

افواجِ پاکستان کے جوانوں کی سرپرستی میں قومی کرکٹرز کا فیزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ سینٹر ایبٹ آباد میں جاری ہے۔

پی سی بی کی جانب سےپاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کاکول میں فیزیکل ٹریننگ کی ویڈیو یوٹیوب پر جاری کی گئی ہے جس میں کرکٹرز کو سخت ٹریننگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں کھلاڑیوں سے گفتگو بھی کی گئی اور انہوں نے ٹریننگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی خدمت کرنے کا خواب دیکھا تھا، اب فوج کے جوانوں کے ہمراہ ٹریننگ کررہاہوں۔

ذرائع کے مطابق افواجِ پاکستان نے کھلاڑیوں کو آج پی ایم اے میوزیم کا دورہ کروایا،جہاں کھلاڑیوں کو ملکی تاریخ کے حوالے سے بتایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی دنوں کی نسبت کھلاڑیوں کی دو روز سے فیزیکل ٹریننگ میں نرمی کی گئی ہے اور تفریح اور آرام مہیہ کیاجارہاہے۔ کھلاڑیوں نے افواج پاکستان کے جوانوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ بھی کھیلی۔

Related posts

وہاب ریاض کا بچنا مشکل، بابر کی کپتانی خطرے میں، ٹیم میں گروپنگ کا بھی انکشاف

محمد نوید

واٹسن کو پاکستان ٹیم کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانیکی پیشکش

محمد نوید

آگے نکل کر کھیلنے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی رضوان کے نام طنزیہ ٹوئٹ

محمد نوید

Leave a Comment