Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانپی ایس ایلکرکٹکھیل

پی ایس ایل 10کے پلے آف میچزکیلئے بیرون ملک نئے وینیوز کی تجویز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 10 کے پلے آف کے لیے بیرون ملک وینیوز کی تجویز  سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق  پلے آف کے 4 میچز کے لیے انگلینڈ کے 3 وینیوز کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ان  وینیوز میں مانچسٹر ، برمنگھم  اور  اوول لندن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بیرون ملک پلے آف کرانے سے پی ایس ایل کو کئی معاملات میں فائدہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے براڈکاسٹرز  میں انگلینڈ کا اہم براڈ کاسٹر شامل ہے،  انگلینڈ کے براڈ کاسٹر کی وجہ سے پی ایس ایل کو فائدہ ہوگا۔ اس کے علاوہ  11 ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی شمولیت سے انگلینڈ کی مارکیٹ کا فائدہ  حاصل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ انگلینڈ کے نیوٹرل وینیو کا مقصد پاکستان  اور بھارت کے شائقین کی توجہ  حاصل کرنا ہے۔  پی ایس ایل کی جنرل کونسل اجلاس میں آسٹریلیا کے وینیو پر بھی بات ہو ئی ہے۔  پی ایس ایل کے پلے آف کے نیوٹرل وینیو  پر مزید مشاورت کی جائےگی، اس پر  پی ایس ایل کی ونڈو  اور نیوٹرل وینیو  پرگورننگ کونسل کے اجلاس میں بات ہوگی۔

پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس مئی کے تیسرے ہفتے میں متوقع ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  پی ایس ایل کے لیے 7 اپریل سے 20 مئی کی ونڈو کی تجویز کی گئی ہے۔  پی ایس ایل 17 اپریل سے 20 مئی تک ہونے کی توقع ہے۔

Related posts

نیوزی لینڈ سے میچ تاخیر کا شکار، افغان کرکٹ بورڈ حکام بھارتی اسٹیڈیم کی ناقص سہولیات پر ناراض

محمد نوید

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی

محمد نوید

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی قومی کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز

محمد نوید

Leave a Comment