Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ویمن کرکٹ، سری لنکا نے جنوبی افریقا کیخلاف نئی تاریخ رقم کردی

سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے تین سو سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

جنوبی افریقن ویمن ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے 302 کا ہدف 33 گیند قبل حاصل کرلیا، جنوبی افریقا کے 301 کے جواب میں سری لنکا ویمن نے چار وکٹ پر 305 رنز اسکور کیے ۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے بنایا گیا اسکور ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا کامیاب رن چیز ہے۔

میچ کے دوران سری لنکن کپتان چمری اتاپتو نے 139 گیندوں پر 26 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 195 رنز بنائے۔

چمری اتاپتو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور اور مجموعی طور پر ویمن ون ڈے کرکٹ کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

Related posts

بھارتی فائٹر کو تھپڑ کیوں مارا اور سلمان خان نے کیا کہا؟ شاہ زیب رند نے بتادیا

محمد نوید

شکست کے بعد ریکٹ توڑنے پر روسی ٹینس اسٹار ڈینیل میدودیوپر بھاری جرمانہ

محمد نوید

آسٹریلوی کرکٹرز کے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار پر جے شاہ کا ردعمل آگیا

محمد نوید

Leave a Comment