Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلکرکٹکھیل

سچن ٹنڈولکر نے بی سی سی آئی کے صدر بننے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بھارت کے سابق لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر بننے کی خبروں پر بلآخر خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی اس ماہ کے آخر میں اعلیٰ عہدوں کے لیے انتخابات کا انعقاد کرنے والا ہے اور اس سے قبل سچن ٹنڈولکر بورڈ کے اگلے صدر کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہونے کی افواہیں تھیں۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ بی سی سی آئی لیجنڈری کرکٹر کو اپنا اگلا صدر مقرر کرنا چاہتا ہے، بعدازاں ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بیٹنگ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر ممکنہ طور پر بی سی سی آئی کے صدر کے طور پر راجر بنی کی جگہ لے سکتے ہیں۔

تاہم اب سچن ٹنڈولکر نے اس تمام افواہوں کو واضح طور پر مسترد کردیا۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق سچن بی سی سی آئی کے صدر کے ہونے والا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

Related posts

پی ایس ایل 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

محمد نوید

قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض کی وقار یونس کے چھوٹے بھائی سے منگنی ہوگئی

محمد نوید

پشاور میراتھون کی اختتامی تقریب میں بدنظمی، نوجوان اسٹیج پر چڑھ گئے

محمد نوید

Leave a Comment