Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے اہم پلان تیار

لاہور: ملک میں  کرکٹ کی بہتری کیلئے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اہم پلان پیش کردیا۔

ذرائع کے مطابق پلان قومی کرکٹ ٹیموں، شاہینز ، ایمرجنگ اور ایج گروپس ٹیموں کے لیے تیار کیا گیا ہے جسے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے منظوری کے لیے پیش کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پلان کے تحت بائیومکینکس لیب کو مقامی یونیورسٹی سےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور منتقل کرنےکاپلان ہے، کرکٹرز کو جدید آلات اور سافٹ وئیرز کے ساتھ ٹریننگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کو بھی آباد کرنے کا منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں انڈر 13 اور انڈر15 ایج گروپس کے کھلاڑیوں کے پروگرامز ہونگے جب کہ فیصل آباد میں انڈر 17 ایج گروپ کےکھلاڑیوں کے طویل ٹریننگ پروگرام ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 30 سے 35 کرکٹرز کی ٹریننگ قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ کے لیے ہو گی جب کہ ملتان میں انڈر 19 اور کراچی میں ویمن کرکٹرز کے سینٹرز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  ٹیسٹ سیریز کی ابھی سے تیاری کے لیے بھی پلان تیار کر لیا گیا ہے، ریڈ بال کے لیے فوری طور پر ہیڈ کوچ مقرر نہیں کیا جا رہا جب کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے مصباح الحق سمیت کئی نام زیر غور ہیں۔

Related posts

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار ہوگیا

محمد نوید

لیجنڈز لیگ کے مالک کا لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر سے فلرٹ، ویڈیو وائرل

محمد نوید

غزہ: پیلے آف فلسطین کے نام سے مشہور معروف فلسطینی فٹبالر اسرائیلی حملے میں شہید

محمد نوید

Leave a Comment