Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

‘آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں’، شاہد آفریدی نے شیکھردھون کو ‘فنٹاسٹک ٹی’ یاد دلادی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز شیکھر دھون کو چائے کی دعوت دے دی۔

خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے نکما قرار دیا تھا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت میں اگر ایک پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو فوراً پاکستان پر الزام لگادیتے ہیں،  مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی 8 لاکھ فوج ہے، پھر بھی یہ واقعہ ہوا تو یہ تمہاری ناکامی ہے اور  نالائقی اور نکمے پن کی انتہا ہے۔

شاہد آفریدی کے بیان پر سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون بھڑک اٹھے اور ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقیدکا نشانہ بنایا۔

اس پوسٹ کے جواب میں شاہد آفریدی نے فوجی شرٹ پہن کر ایکس پر تصویر پوسٹ کی اور چائےکا کپ پکڑ کر شیکھر دھون کو چائےکی پیشکش کی۔

آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں، شاہد آفریدی نے شیکھردھون کو فنٹاسٹک ٹی یاد دلادی

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘ہار جیت کو چھوڑو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شیکھر’۔ شاہد آفریدی نے اس کے ساتھ  #FantasticTea کا ہیش ٹیگ بھی لگایا۔

اس سے قبل ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر واقعے کا الزام پاکستان پر قبل از وقت لگایا، بھارت کا ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار  ٹھہرنا افسوسناک ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے، لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نظر نہیں ہونا چاہیے۔

Related posts

اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ سے وائٹ بال سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

محمد نوید

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ، کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی قومی کھلاڑیوں کے کیمپ کا آغاز

محمد نوید

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو تاحال پاکستان آنے کی منظوری نہ مل سکی

محمد نوید

Leave a Comment