Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی کے سفیر مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی آئندہ ماہ شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سفیر مقرر ہو گئے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

آئی سی سی نے شاہد آفریدی کو ٹورنامنٹ ایمبیسیڈرز کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے رکن اور  پلیئر آف دی ٹورنامنٹ تھے۔

 شاہد آفریدی کے علاوہ آئی سی سی نے بھارتی کھلاڑی یوراج سنگھ، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور  دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو بھی سفیر مقرر کیا ہے۔

اس موقع پر شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے، پہلے ورلڈ کپ میں پلیئر آف دی ٹورنامنٹ رہا، 2009 میں ٹرافی جیتی اور  یہ میرے کیرئیر کے قابل ذکر لمحات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں 9 جون کو پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں، یہ ایک دو بڑے حریفوں کا مقابلہ ہے اور نیویارک میں اس کو کوئی مس نہیں کرے گا۔

Related posts

پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن مالی بحران کا شکار، حکومت سے فنڈز کی اپیل

محمد نوید

پاکستان نے ریکارڈ پانچویں مرتبہ ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

چیف سلیکٹر کے رابطے کے بعد عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے

محمد نوید

Leave a Comment