Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںپاکستانپی ایس ایلکرکٹکھیل

آئی پی ایل 2025 سے ممکنہ تصادم، بڑے کھلاڑی پی ایس ایل میں لانےکا منصوبہ تیار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  اگلے سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے ممکنہ تصادم کے پیش نظر اہم  پلیئرز کو  قبل از وقت سائن کرنے  پر غور کر رہا ہے، ان پلیئرز کو  پلاٹینم کیٹیگری میں شامل پلیئرز  سے زیادہ رقم ملے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025 پی ایس ایل کے لیے7 اپریل سے 20 مئی کی تاریخیں تجویز کی ہیں، ان تاریخوں میں انڈین پریمیئر لیگ بھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اہم پلیئرز کی دستیابی کا مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے پی سی بی اور  پی ایس ایل انتظامیہ 6 سے 12 پلیئرز کی ایک فہرست تیار کرے گی، یہ فہرست پی ایس ایل انتظامیہ اور  فرنچائز مل کر تیار کریں گی اور  یہ ان پلیئرز  پر مشتمل ہوگی جن کی پی ایس ایل میں شرکت کی گارنٹی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ان پلیئرز کو  مارکی پلیئر کا درجہ ضرور حاصل ہوگا تاہم یہ ڈرافٹ سے پک ہوں گے اور  پلاٹینم کیٹیگری سے پک کیے جائیں گے،  تاہم انہیں دیگر پلاٹینم  پلیئرز سے اضافی معاوضہ دیا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق  مارکی پول کے پلیئرز کو ساڑھے 3 لاکھ سے 4 لاکھ ڈالر تک رقم دی جاسکتی ہے ، اس وقت پلاٹینم پلیئرکو 2 لاکھ ڈالر تک کی رقم ملتی ہے۔

Related posts

افتخار احمد دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آنے کیلئے کوششیں کرنے لگے

محمد نوید

سابق کپتان بابراعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

محمد نوید

آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگےکھلاڑی مچل اسٹارک رنز کے اعتبار سے بھی مہنگے ثابت

محمد نوید

Leave a Comment