Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر 8: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا

کولمبو: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

کولمبو میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نےٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

تاہم مسلسل بارش کے باعث میچ تاخیر کا شکار ہوا اور ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔بعد ازاں امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کےخلاف میچ کیلئے خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سپر 8 مرحلے میں پاکستان کا دوسرا میچ 24 فروری کو انگلینڈ سے ہوگا۔

Related posts

ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ فائنل کھیلنے والے قومی کھلاڑی حکومت کی حوصلہ افزائی کے منتظر

محمد نوید

پی سی بی کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کی پیشکش، بابر تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے خواہاں

محمد نوید

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی رینکنگ جاری، پاکستان کی تنزلی

محمد نوید

Leave a Comment