Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ٹی20ولڈکپکرکٹکھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سُپر 8 مرحلہ: انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ  مرحلے کے میچ  میں  انگلینڈ  نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔

پالیکلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 146 رنز بنائے، سری لنکا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل سالٹ کے علاوہ کسی انگلش بیٹر کو کھل کر نہ کھیلنے دیا۔

فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ول جیکس 21 رنز بنا کر دوسرے قابل ذکر کھلاڑی رہے۔

تاہم ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ناکام رہی اور  95  رنز  پر آؤٹ ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونا تھا جو کہ بارش کے سبب شروع بھی نہیں ہو سکا تھا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

Related posts

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو تاحال پاکستان آنے کی منظوری نہ مل سکی

محمد نوید

جیتیں گے کہہ کہہ کر تھک گئے ،اس بار ورلڈکپ جیت کر دکھائیں گے: شاہین آفریدی

محمد نوید

محسن نقوی سے آئی سی سی کے وفد کی ملاقات، چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر تبادلہ خیال

محمد نوید

Leave a Comment