Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، پی سی بی ویمن ونگ کی سربراہ نے استعفیٰ دے دیا

ایشیاکپ اور ورلڈکپ میں ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی اور اختیارات میں کمی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی راہیں جدا کرلیں۔

پاکستان ویمن ونگ کی سربراہ تانیہ ملک نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور  پی سی بی نے ان کے استعفے کی تصدیق کردی۔

تانیہ ملک 2021 سے بحیثیت سربراہ ویمن ونگ فرائض سر انجام دے رہی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اختیارات میں کمی اور پھر ویمن ٹیم کی پے در پے شکست ان کے استعفے کا سبب بنی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے ڈائریکٹر صہیب شیخ نے بھی پی سی بی سے راہیں جدا کرلی۔ صہیب شیخ 2016 سے 2019 پی سی بی سے منسلک رہے اور 13 ماہ قبل انہوں نے دوبارہ پی سی بی جوائن کیا تھا۔

Related posts

پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز کھیلنے پر پابندی، انگلش کرکٹرز کا اپنی ہی لیگ کے بائیکاٹ کا امکان

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے واضح مؤقف پر آئی سی سی پریشان ہوگیا

محمد نوید

بھارتی اعتراض کے باوجود ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ڈھاکا میں ہی طلب

محمد نوید

Leave a Comment