Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پی ایس ایل سمیت دیگر لیگز کھیلنے پر پابندی، انگلش کرکٹرز کا اپنی ہی لیگ کے بائیکاٹ کا امکان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی پر پلیئرز کی طرف سے  ردعمل سامنے آنے لگے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک اور اپنی لیگ کے دوران  آئی پی ایل کے علاوہ غیر ملکی فرنچائز لیگز کے لیے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی لگانے کی وجہ سے انگلش کرکٹرز کا اپنے ہی ملک کی لیگ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔

برطانوی میڈیا کاکہنا ہے کہ انگلینڈ کے لگ بھگ 50 کرکٹرز نے انگلش کرکٹ بورڈ کے غیر ملکی فرنچائز ٹورنامنٹ کے فیصلے کے خلاف بات چیت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹرز نے انگلینڈ کی آئندہ برس ہونے والی دی ہنڈریڈ لیگ کا بائیکاٹ کرنے پر غور بھی شروع کر دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے سے کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس میں مایوسی پھیلی ہے،  50 کے قریب کھلاڑیوں اور ان کے ایجنٹس نے معاملے پر پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات بھی کی ہے، ملاقات میں احتجاجاً کھلاڑیوں نے دی ہنڈریڈ نہ کھیلنے پر غور کیا ہے۔

50 کے قریب ان کھلاڑیوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے والے سرکردہ کھلاڑیوں کا ریڈ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بھی امکان ہے۔

برطانوی میڈیا  کا کہناہے کہ پی ایس ایل میں کنٹریکٹ کنفرم ہونے پر کھلاڑی اپنی کاؤنٹیز کی ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹ پر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو نئی پالیسی میں آئی پی ایل کھیلنے کی چھوٹ دے رکھی ہے۔

Related posts

ویرات کوہلی نے ورلڈکپ میں جیت کی وجہ انوشکا شرما کو قرار دیدیا

محمد نوید

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

محمد نوید

فیورٹس کیلئے ایک دن برا بھی ہوسکتا ہے’، بھارت سے میچ سے قبل بنگلادیشی کپتان کا بیان

محمد نوید

Leave a Comment