Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں شامل میچز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے

اس سیزن میں آسٹریلیا کے 11 شہروں کے 14 مختلف میدانوں میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی
کرکٹ آسٹریلیا نے اس سیزن کو Cricket Everywhere کا تھیم دیا ہے

اس سال جنوبی افریقہ، بھارت اورانگلینڈ کی ٹیمیں آسٹریلیا کا دورہ کریں گی
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز 10 اگست سے شروع ہوگی
آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی
پہلا ون ڈے 19 اکتوبر کو پرتھ، دوسرا 23 اکتوبر کو ایڈیلیڈ اور تیسرا 25 اکتوبر کو سڈنی میں ہوگا

پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز 29 اکتوبر کو کینبرا اور 31 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے جائیں گے
آخری تین ٹی ٹوئنٹی میچز 2، 6 اور 8 نومبر کو ہوبارٹ، گولڈ کوسٹ اور برسبین میں کھیلے جائیں گے
21 نومبر سے شروع ہونے والی ایشیز سیریز کا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ برسبین میں اور کرسمس ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا
بھارت کی ویمنز ٹیم فروری 2026 میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، جہاں وہ 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 1 ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی

Related posts

محمد شامی بھی بھارتی میڈیا کی فیک نیوز پر برس پڑے

محمد نوید

پاکستان والی بال کے برازیلین کوچ کا قومی ٹیم سے علیحدگی کا فیصلہ

محمد نوید

ذاتی پرفارمنس نہیں اصل کامیابی یہ ہےکہ پاکستان میچ جیت جائے: سعود شکیل

محمد نوید

Leave a Comment