Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

سابق سری لنکن کرکٹر کو گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

سری لنکن پولیس کے مطابق 41 سالہ سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائشگاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے، انہیں بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی۔

سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق مقتول کرکٹر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے، قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا کیلئے بابر، شاہین اور رضوان کو اجازت نہ ملنے کا امکان

محمد نوید

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستانی کھلاڑی اپنے کمروں تک محدود ہو گئے

محمد نوید

پاکستانی کرکٹرز آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئے، کون کس ٹیم میں کھیلے گا؟

محمد نوید

Leave a Comment