Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹم ڈیوڈ پر 28 جولائی کو ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی بیٹنگ کےدوران وائیڈ نہ دینے پر ٹم ڈیوڈ نے امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ٹم ڈیوڈ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔آسٹریلوی کرکٹر  نے اپنی غلطی مانتے ہوئے دی گئی سزا قبول کر لی ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے میزبان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-5 سے شکست دی تھی۔

Related posts

ہاکی ٹیم کی شاندارکارکردگی، وزیراعظم کا ہرکھلاڑی کیلئے 15لاکھ روپے انعام کا اعلان

محمد نوید

قومی کرکٹ ٹیم بھارت سے وطن واپسی کیلئے کل روانہ ہوگی

محمد نوید

ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر ڈیوڈ ملر آئی سی سی سے مایوس، دبئی سفر کی صورتحال بتادی

محمد نوید

Leave a Comment