Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

میلبرن اسٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہےکہ حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں  اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔

میلبرن میں گفتگو کرتے ہو ئے  میلبرن اسٹار کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے۔

میکس ایبٹ نے کہا کہ ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی کیونکہ حارث رؤف اس وقت کیرئیر کی  بیسٹ فارم میں ہیں، وہ   میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں ، بگ بیش لیگ میں حارث اور بابراعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، یقیناً حارث رؤف کے پاس بابرکی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پُر جوش ہیں کہ فاسٹ بولرایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔

میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں یہ بی بی ایل کے لیے بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں اس کے علاوہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز میں بڑے مضبوط روابط ہیں جو کہ اچھی چیز ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن اسٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

Related posts

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کے دوسرے روز کا اختتام، ٹاپ 3 پوزیشنز پاکستانی کھلاڑیوں کے نام

محمد نوید

ملتان ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کیخلاف اننگز میں 800 رنز بنا ڈالے

محمد نوید

پاکستان کی کوچنگ کیلئے گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی

محمد نوید

Leave a Comment