Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔

5 میچز پر مشتمل سیریز میں مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گے،  سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔

لوکی فرگوسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن رویندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

کیوی اسکواڈ میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی 3 میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری کو آخری 2 میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:

پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کیوی اسکوڈ میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن،  مارک چیپمین، جیکب ڈفی،  زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن،  ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سودھی  شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 16 سے 25 مارچ تک ہوں گے۔

Related posts

بھارت کیلئے تاریخ رقم کرنیوالی شوٹر سب سے بڑے ایوارڈ کیلئے نامزدگی سے محروم، والد پھٹ پڑے

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی پاکستان کا نیا جنگی کھیل کیوں بن رہی ہے؟

محمد نوید

چیمپئنز کپ کے مینٹورز کو مختلف اکیڈمیوں میں اہم ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

محمد نوید

Leave a Comment