انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان کی پرو لیگ میں شرکت کی تصدیق کردی۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے پاکستان کی پرولیگ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نیوزی لینڈ کی دستبرداری کے بعد پرو لیگ میں پاکستان کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
طیب اکرام کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستان سمیت 9 ٹیمیں شریک ہوں گی، پاکستان ،ارجنٹینا، آسٹریلیا، بیلجیئم، انگلینڈ، جرمنی، بھارت ، نیدرلینڈز اور اسپین کے ساتھ کھیلے گا۔
انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایلیٹ مقابلوں میں پاکستان کو واپس دیکھ کر اچھا لگا۔