Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے مہنگا اسپیل کرا دیا

انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اتوار کو آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے بولرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بناکر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا اسکور بنایا۔

اس میچ میں راجستھان رائلز کے بولر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کرایا۔

آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیے، جوکہ آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بولر کا سب سے مہنگا اسپیل ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo)

اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ گزشتہ سال گجرات ٹائٹنز کے بولر موہت شرما کے پاس تھا جنہوں نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف 4 اوورز میں 73 رنز دیے تھے۔

واضح رہے کہ سن رائزز حیدرآباد کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راجستھان کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 242 رنز اسکور کیے۔

 

Related posts

غیر معیاری سہولیات: بھارتی میڈیا نےکانپور کے گرین پارک اسٹیڈیم کا پول کھول دیا

محمد نوید

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز آج سے شروع ہوگی

محمد نوید

ملتان ٹیسٹ: تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کیخلاف اننگز میں 800 رنز بنا ڈالے

محمد نوید

Leave a Comment