Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا دیا

بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرا دیا۔

لندن اوول میں ٹیسٹ کے آخری دن انگلینڈ کو 374 رنز کا ہدف حاصل کرنے کےلیے صرف 35 رنز درکار تھے اور اس کی چار وکٹیں باقی تھیں۔

ابتدا میں جیمی اوورٹن نے دو چوکے لگاکر انگلینڈ کو دن کا اچھا آغاز فراہم کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں جیمی اسمتھ محمد سراج کا شکار ہوگئے  پھر سراج نے اوورٹن کو بھی پویلین بھیج دیا۔

جوش ٹنگ بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔ آخری میں میچ کے دوران انجرڈ ہونے والے کرس ووکس زخمی ہاتھ کے ساتھ بیٹنگ کےلیے آئے۔

دوسرے اینڈ سے گس ایٹکنسن نے مزاحمت جاری رکھی لیکن وہ ہدف سے 6 رنز دوری پر ہمت ہار گئے اور  انگلینڈ کی ٹیم 367 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

انگلینڈ کے ہیری بروک 111 اور جو روٹ 105 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کے محمد سراج نے پانچ، پراسدھ کرشنا نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کی چھ رن کی فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ہونے والے اینڈرسن، ٹنڈولکر ٹرافی سیریز 2-2سے برابر ی پر ختم ہو گئی۔

Related posts

دو میچ ہار گئے لوگ ناراض ہیں، ہم اصل تیاری ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی کر رہے ہیں: ہیڈ کوچ قومی ٹیم

محمد نوید

چھکوں کی برسات، سن رائزز حیدرآباد نے آئی پی ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا دیا

محمد نوید

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی گئی

محمد نوید

Leave a Comment