Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
ایشیا کپکرکٹکھیل

ایشیاکپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی:  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے 8 ویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ایشیا کپ میں گروپ بی کا یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹگ کی دعوت دی۔

 ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 149رنز اسکور کیے۔ نزاکت خان نے 52 اور انشے رتھ نے 48رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کی جانب سے دُشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کا 150 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاتھن نسنکا 68، کوسل پریرا اور ہسارنگا 20، 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا گروپ بی میں مسلسل 2 میچز جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ ہانگ کانگ کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے  اور اس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا۔

Related posts

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر ضمانت نہ ملنے پر عدالت میں گر پڑے

محمد نوید

ضمانت دیتا ہوں امریکا 2026 کے ورلڈکپ میں بھی پاکستان کو ہرائے گا: سابق پاکستانی بولر کی پیشگوئی

محمد نوید

خاتون سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر پابندی لگادی گئی

محمد نوید

Leave a Comment