Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

نیوزی لینڈ سے میچ تاخیر کا شکار، افغان کرکٹ بورڈ حکام بھارتی اسٹیڈیم کی ناقص سہولیات پر ناراض

بھارتی شہر نوائیڈا میں افغانستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ میچ ناقص سہولیات کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ 

افغانستان اور نیوزی لینڈ کا واحد ٹیسٹ میچ کل شروع ہونا تھا مگر  پہلا روز آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ضائع ہوگیا تھا اور نوائیڈا میں سارا دن بارش نہ ہونے کے باوجود پہلے روز ٹاس تک نہ ہو سکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوائیڈا اسٹیڈیم میں نکاسی آب کا سسٹم ناقص ہے اور آؤٹ فیلڈ کور کرنے کی مناسب اور جدید سہولیات نہیں جس کے باعث اسٹیڈیم میں کھڑے پانی کو سارا دن خشک نہ کیا جا سکا۔

اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھی ٹاس تاخیر کا شکار ہے جس کے بعد افغانستان بورڈ آفیشل نے وینیوز پر سخت تنقید کی ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ یہاں بہت زیادہ گڑ بڑ ہے، دوبارہ اس بھارتی وینیو پر نہیں آئیں گے، کھلاڑی بھی یہاں کی سہولیات سے ناخوش ہیں، ٹیسٹ میچ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے، یہ آئی سی سی کا ٹورنامنٹ ہے۔

Related posts

ایشین انڈر 18 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

محمد نوید

چیئرمین پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے والی قومی ٹیم پر ڈالروں کی بارش کرنیکا اعلان

محمد نوید

لاہور میں بنایا جانے والا اپنی نوعیت کا منفرد سائیکلنگ ٹریک تباہ حالی کا شکار ہوگیا

محمد نوید

Leave a Comment