Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹ

ڈریوڈ کی جگہ گوتم گمبھیر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کی جگہ سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گمبھیر کو بھارتی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ نے گوتم گمبھیر کو ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوتم گمبھیر کو بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا کہناتھاکہ میں پر اعتماد ہوں گوتم گمبھیر انڈین کرکٹ کے لیے ایک آئیڈیل شخص ہیں، وہ کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ان کا ٹیم انڈیا کے حوالے سے وژن بڑا واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ گوتم گمبھیر کے نئے سفر میں ان کا بھرپور ساتھ دے گا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بحیثیت کوچ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ سفر ختم ہوگیا۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

سیاست مجھے نہیں آتی، اس میں بہت برا ہوں: احمد شہزاد

محمد نوید

ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیدیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل ویرات کوہلی انجری کا شکار

محمد نوید

Leave a Comment