Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

رضوان کی کپتانی فراری سے رکشہ پر چلی گئی: محمد عامر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بطور کپتان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی فیصلہ کرنے کی صلاحیتوں پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔

جیو نیوز کے پروگرام ہارنا منع ہے میں عامر نے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں ہمیشہ ہی ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران رضوان کی کپتانی کی تعریف کرتا تھا لیکن اب ان کے فیصلے تبدیل ہوچکے ہیں۔

محمد عامر نے ہنستے ہوئے کہا ‘رضوان، آپ اب فراری سے رکشہ پر جاچکے ہیں، پی ایس ایل میں ان کی کپتانی کی صلاحیتوں کی وجہ سے ان کی ٹیم کئی بار ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘رضوان کی فیصلہ سازی بالکل بدل گئی ہے، مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اس تبدیلی کی کیا وجہ ہے، کیونکہ میں اس عرصے کے دوران ان کے ساتھ ڈریسنگ روم میں نہیں رہا، ان کے انتخاب اب غیر معمولی معلوم ہوتے ہیں’۔

فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ‘اگر رضوان یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انہیں ٹیم کے انتخاب پر کوئی اختیار نہیں، تو یہ بات کسی صورت درست نہیں ہے، رضوان ایک مؤثر کھلاڑی ہیں اور اسی نے انہیں کپتان بننے میں مدد کی، رضوان یہ ہی صلاحیت ٹیم کی تشکیل کے لیے استعمال کرسکتے تھے، لیکن انہوں نے یہ دلیرانہ قدم نہیں اٹھایا، اور اس کی وجہ مجھے سمجھ نہیں آتی۔

Related posts

ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فینز کے لیے لکی ڈرا کا اعلان کردیا

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کا وہ انوکھا فائنل جس میں دونوں ٹیموں نے ‘ 2 بار’ بیٹنگ کی

محمد نوید

مصر کے محمد ذکریا نے سی این ایس انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

محمد نوید

Leave a Comment