Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل کپتان رضوان نے ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے کیا کہا؟

پرتھ: قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان  آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دینے کے بعدٹی ٹوئنٹی سیریز میں  بھی وائٹ واش کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

محمد رضوان  نے  ڈریسنگ روم میں کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم  ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آسٹریلیا کو واش آؤٹ کریں گے، پاکستان ایک ٹیم ہے  جس نے آسٹریلیا کے خلاف متحد ہوکر  کھیلا، جن چیزوں میں یہ ہمیں لڑا تے تھے ہم نے ان کو لڑا دیا، ٹیم سےکوئی امید نہیں کررہا تھا کہ ہم  آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرائیں گے، مجھے پوری امید ہے کہ  دنیا کی ٹیموں نے ہم سے سیکھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا سے جیت کے بعد سیکھنے کا عمل شروع ہوا ہے، ہمارے گولز اور اہداف بڑے ہونا چاہئیں، چیمپئنز ٹرافی، ورلڈکپ اور اولمپکس جیسے ٹائٹل جیتنے ہیں، کسی بھی ملک جائیں گے اور تاریخ رقم کریں گے۔

رضوان نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ  22 ،  23 سال سے نہ جیتنے والی باتیں ختم کریں گے اور  کرکٹ میں جیت کی نئی تاریخیں درج کریں گے، ہم سب ایک ہوکر ایک جذبے کے ساتھ کھیلیں گے، پوری دنیا کو ہم ایک ساتھ نظر آنا چاہیے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ میں سب سے فیڈبیک لیتا رہا  مینجمنٹ اور کھلاڑیوں  سے مشورے کرتا رہتا ہوں،  ون ڈے سیریز جیتنے کی خوشیاں منائیں لیکن پاکستانی ستارے کا خیال رکھیں،  خوشی میں کوئی ایسا کام نہ ہوجائے کہ ہمارا ستار ا ا ثر انداز ہو، ون ڈے سیریز میں کامیابی پر نماز شکرانہ ادا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو  برسبین میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

بھارتی میڈیا ایشیا کپ میں بھی پاکستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنےکا مطالبہ کرنے لگا

محمد نوید

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ 12 مئی سے شروع ہوگا

محمد نوید

سابق بنگلا دیشی ٹیسٹ کرکٹر نفیس اقبال برین ہیمریج کا شکار

محمد نوید

Leave a Comment