Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

قومی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت پر فیصلہ ایک دو روز میں متوقع

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کی  پرو ہاکی لیگ اور  ایشیا کپ میں شرکت  کے معاملے پر فیصلہ  آئندہ 2 سے 3  روز میں متوقع ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق فیڈریشن نے 18 اگست تک انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کو بتانا ہےلہٰذا  پرو ہاکی لیگ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی شرکت سے متعلق فیصلہ 18 اگست تک متوقع ہے۔

پی ایچ ایف  ذرائع کا کہنا ہے کہ  جواب دینے کے لیے 3 سے 4 روز   ہیں،  مثبت پیش رفت ہو رہی ہے، حکومت کی جانب سے اچھا رسپانس ملا  ہے ، وزارت خزانہ سے بھی  میٹنگز جاری ہیں ، 1 ، 2  اور میٹنگز ہوں گی اور اس کے بعد فیصلہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے اس موقع پر بھارت جانے کا امکان نہیں، کھلاڑیوں کو بھی ایشیا کپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا، باضابطہ ا علان2 ، 3 روز میں ہو جائے گا۔

ذرائع پی ایچ ایف  کے مطابق ایشیا کپ میں ہماری بھی کوئی دلچسپی نہیں ، پہلے اپنے ملک کو دیکھنا ہے۔

Related posts

تین پاکستانی کھلاڑی اسکواش چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ ہے: ارشد ندیم پُر عزم

محمد نوید

پی ایس ایل فائنل، اسلام آبادکے اٹیکنگ اسٹائل سے واقف ہیں، پلان کرکے میدان میں اتریں گے: افتخار

محمد نوید

Leave a Comment