Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانفٹ بالکھیل

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عادل کے ہیڈ کوچ سے اختلافات، ٹیم میں کھیلنے سے انکار

پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر عادل نبی کے پاکستانی فٹبال ٹیم کے کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن سے اختلافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ     !     محمد نوید

عادل نبی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب تک موجودہ مینجمنٹ ہے، میں پاکستان کا میچ نہیں کھیلوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اعتزاز حسین اور میں نے حال ہی میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیے تاکہ ہم اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ موجودہ مینجمنٹ کی نگرانی میں نہیں کھیلیں گے، مستقبل میں کسی روز ضرور پاکستان سے کھیلوں گا۔

عادل نبی اس وقت قبرص میں لیگ فٹبال کھیل رہے ہیں، دوسری جانب اعتزاز حسین نے معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق عادل نبی کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کونسٹنٹائن سے اختلافات ہوئے تھے اور اسٹیفین کونسٹنٹائن عادل نبی کے رویے سے مطمئن نہیں تھے۔

Related posts

ایشیا کپ 2025: بھارتی میڈیا کا ہاکی انڈیا کے آفیشل کے حوالے سے دعوے کا پول کھل گیا

محمد نوید

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ 12 مئی سے شروع ہوگا

محمد نوید

انگلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment