Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے کے پیچھے کون تھا سب کو پتا ہے: سی او او پی سی بی

چیف آپریریٹنگ آفیسر (سی او او) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیر احمد کا کہنا ہے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب کے موقع پر دبئی میں موجود تھا لیکن نہیں بلایا گیا، اس کے پیچھے کون تھا سب کو پتا ہے۔

لاہور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی او او پی سی بی سمیر احمد کا کہنا تھا پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا عمل 10 اپریل سے 10 مئی تک جاری رہے گا، ستمبر اکتوبر میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے بچوں کا ٹورنامنٹ ہوگا، ون ڈے ٹورنامنٹ کے میچز 40 اوورز فی اننگز پر مشتمل ہوں گے، اس سے ہمارے پاس ایک اچھی کھیپ سامنے آئے گی، گراس روٹ سے جو ٹیلنٹ سامنے آنے سے رہ جاتا ہے اس کو موقع ملےگا،

چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی کا کہنا تھا ٹورنامنٹ کے انتظامات اور مالی معاونت پی سی بی کرے گا، نئے آنے والے کھلاڑی ملکی کرکٹ میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہمارے پاس کوچز موجود ہیں ان سےکام لیاجائےگا، اس میں ہم سپر کڈز کٹیگری بھی لا رہے ہیں، اسکول کالجز کے 10 ہزار طلبہ و طالبات ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شامل ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی نہ ہونے سے متعلق سوال پر سمیر احمد کا کہنا تھا فائنل کے موقع پر موجود تھا لیکن اختتامی تقریب میں اسٹیج پر نہیں بلایا گیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی جا نہیں سکے تھے۔

سی او او پی سی بی کا کہنا تھا آئی سی سی سے جواب طلب کیا تھا کیونکہ یہ آئی سی سی کی انتظامی بے نظمی تھی، اس کے پیچھے کون تھا سب کو پتا ہے، یہ مناسب چیز نہیں تھی اس لیے ہم نے جواب مانگا، اطمینان بخش جواب نہیں آیا تھا اس لیے آئی سی سی سے دوبارہ جواب مانگا ہے۔

نئے تیار ہونے والے قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژر کی واش روم کی چھت ٹپکنے سے متعلق سوال پر سمیر احمد کا کہنا تھا ٹھیکیدار سے روف ٹریٹمنٹ میں کوتاہی ہوئی تھی، جہاں لیکیج ہوئی تھی ٹھیکیدار سے اس کی مرمت بھی کرائی ہے، ٹھیکیدار سے لیکیج کے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

سیاست مجھے نہیں آتی، اس میں بہت برا ہوں: احمد شہزاد

محمد نوید

دورہ سری لنکا میں کوہلی اور روہت شرما کو آرام دینے کا فیصلہ، ون ڈے کی کپتانی کون کریگا؟

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی: حفیظ حکومت اور بورڈ کی جانب سے بھارت کیلئے منہ توڑ جواب کے منتظر

محمد نوید

Leave a Comment