Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی ٹیم کو تاحال پاکستان آنے کی منظوری نہ مل سکی

نئی دہلی: بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے تاحال اپنی حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کا انتظار ہے۔

جیو نیوز کے مطابق بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں حصہ لینا ہے اور اس کے لیے  ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے مگر حکومت کی جانب سے تاحال منظوری نہیں مل سکی۔

وزارت کھیل سے این او سی ملنے کے باوجود بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس ملنے کا انتظار ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کررہے ہیں، ہمیں حکومتی فیصلہ منظور ہوگا بس ہمیں وضاحت چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ 2014 میں باہمی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان گئی تھی جب کہ 2023 میں پاکستان نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔

Related posts

انگلینڈ کے میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند

محمد نوید

ہیری بروک نے پاکستان میں پچز کو بیٹنگ کیلئے سازگار قرار دیدیا

محمد نوید

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ

محمد نوید

Leave a Comment