Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پروٹیز کیخلاف 2 سنچریاں بنانیوالے صائم نے بچپن میں بھارت میں کیا کارنامہ سرانجام دیا؟

حال ہی میں جنوبی افریقا کے خلاف بیک ٹو بیک2 سنچریاں اسکور کرنے والے پاکستانی بیٹر صائم ایوب ماضی میں بھی مخالف گیند بازوں کے چھکے چھڑا چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صائم ایوب کی ماضی میں بھارت میں ہونے والے انڈر 15 ٹورنامنٹ کے بعد نجی ٹی وی شو میں کی گئی ایک گفتگو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ٹورنامنٹ میں صائم ایوب نے 5 میچز میں 250 رنز  بنائے تھے اور ایک میچ میں  بہترین کھلاڑی بھی قرار  پائے تھے۔

وائرل  ویڈیو میں میزبان جویریہ سعود کے سوال پر  صائم ایوب کا کہنا تھا کہ’میں نے ٹورنامنٹ کیلئے بہت محنت کی تھی، بیٹنگ بھی اچھی کی تھی، اسی کا صلہ ملا ہے،

صائم ایوب کا کہنا تھا کہ ’ میں نے ایک میچ میں 80 رنز بنائے لیکن بدقسمتی سے سنچری نہیں بنا سکا تھا تاہم ٹورنامنٹ کے 5 میچز میں 250 رنز اسکور کیے تھے‘۔

Related posts

آگے نکل کر کھیلنے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی رضوان کے نام طنزیہ ٹوئٹ

محمد نوید

انگلش کپتان جوش بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے

محمد نوید

راشدنسیم کاریکارڈ آل ٹائم گریٹ بیسٹ آف دی بیسٹ ریکارڈکی فہرست میں شامل

محمد نوید

Leave a Comment