Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
انٹرنیشنلاہم خبریںکرکٹکھیل

انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مشہور اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرلیں

انگلش کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ میتھیو موٹ نے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مشہور اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کی ہیں۔

رپورٹ     !     محمد نوید

دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے مانچسٹر سٹی کے سائیکولوجسٹ ڈیوڈ ینگ کا تقرر کیا ہے۔

ڈیوڈ ینگ 2016 سے 2020 تک انگلش ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ان کی تقرری کے سال سے فٹ بال کلب نے چار لگاتار پریمیئر ٹائٹل جیتے ہیں۔

ای سی بی نے فٹبال کلب کی منظوری کے بعد مختصر مدت کیلئے ڈیوڈ ینگ کا تقرر کیا ہے۔

انگلش ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ میتھیو موٹ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے بھارت میں 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں جو غلطیاں کی ہیں اس کا ازالہ کیا جائے گا۔

یاد رہے آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی ٹیم گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ پائی تھی۔

Related posts

آگے نکل کر کھیلنے پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی رضوان کے نام طنزیہ ٹوئٹ

محمد نوید

پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ

محمد نوید

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment