Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ سے شکست، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر برس پڑے

ھارتی ٹیم کے سابق  کپتان سنیل گواسکر  لیڈز کے  پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں  بھارت کی شکست پر برس پڑے۔

لیڈز ٹیسٹ میں بھارت نے 471 اور 364 رنز بنائے تھے جب کہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 465 اور دوسری اننگز میں 373 اسکور کیا تھا۔

انگلینڈ نے 371 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر پورا کر تے ہوئے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا، اس میچ  کے بعد  بھارت  5 سنچریوں کے باوجود بھی ٹیسٹ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کی شکست سے متعلق کہا کہ ’جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کو جاتا ہے، بھارت  کی 5 سنچریوں کے باوجود انگلینڈ کو اعتماد تھا، بھارتی ٹیم نے موقع مس کیا جب کہ اضافی رنز نے بہت فرق ڈالا‘ ۔

سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ جہاں تک فیلڈنگ کا تعلق ہے وہ کلاس کی نہیں تھی، یوں کہیں کہ صرف کیچز ہی نہیں آؤٹ فیلڈنگ بھی  بہت معمولی درجے کی تھی۔

سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ بیٹنگ  کیلئے پچ بہت اچھی تھی ، بولرز  کو تنقید کا نشانہ بنانا مشکل ہے ، یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا، امید ہے کھلاڑیوں نے سبق سیکھا ہوگا۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ  اگلے ٹیسٹ میں8 روز ہیں، اگلے 2 روز آف کریں پھر سنجیدگی سے پریکٹس کریں،  آپشنل پریکٹس کو سائیڈ پر کردیں ، آپ یہاں بھارت کیلئے کھیلنے آئے ہیں آپ اس طرح پریکٹس کریں کہ اپنا بہترین دے سکیں۔

Related posts

لیجنڈز لیگ کے مالک کا لائیو نشریات کے دوران پریزینٹر سے فلرٹ، ویڈیو وائرل

محمد نوید

ہاکی سے کھلواڑ ہونے لگا، اذلان شاہ کپ کیلئے دونوں فیڈریشنز کا الگ الگ کیمپ لگانے کا اعلان

محمد نوید

پاک بھارت میچ میں نامناسب رویہ، پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری ہٹانے کا مطالبہ کردیا

محمد نوید

Leave a Comment