Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
فٹ بالکھیل

ایران نے قومی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر کو جیل بھیج دیا

رواں سال کے آغاز میں اُس وقت کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای پر سخت تنقید کرنے پر ایران نے قومی فٹبال ٹیم کے سابق گول کیپر کو جیل بھیج دیا ہے۔

رپورٹ: ملک آصف رضا

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایرانی عدلیہ کی خبر رساں ایجنسی میزان نے تصدیق کی کہ محمد رشید مظاہری کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن کہا کہ اُنہیں غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کے بعد حراست میں لیا گیا۔
مظاہری نے اپنے ملک کے لیے چند میچ کھیلے اور روس میں 2018 کے ورلڈ کپ کے لیے ایرانی سکواڈ کا حصہ تھے، لیکن زیادہ تر بین الاقوامی کیریئر میں وہ ایران کے حالیہ برسوں کے نمایاں نمبر ون گول کیپر علی رضا بیرانوند کے سائے میں رہے۔ وہ بڑے ڈومیسٹک کلبوں کے لیے بھی گول کیپنگ کرتے رہے۔

انہوں نے فروری میں ایک انسٹاگرام پوسٹ شائع کی تھی (جو بعد میں حذف کر دی گئی) جس میں انہوں نے سپریم لیڈر خامنہ ای کو ایران کی تاریخ میں ’صرف ایک تاریک اور گزر جانے والا باب‘ قرار دیا تھا۔
یہ پوسٹ جنوری کے بڑے احتجاج کے بعد لیکن امریکہ-اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے پہلے آئی تھی، جس میں علی خامنہ ای پہلے ہی دن ہلاک ہو گئے تھے۔
ایران سے باہر قائم فارسی زبان کی نیوز سائٹ ایران وائر نے کہا کہ مظاہری کے گھر پر 25 فروری کو چھاپہ مارا گیا۔ اُن کی اہلیہ مریم عبداللہی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ اُن کے شوہر کو اب شمال مغربی ایران کے شہر اُرمیہ میں ’انتہائی سخت قید تنہائی‘ میں رکھا گیا ہے۔

Related posts

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا سے عبرتناک شکست، بھارت کو سیمی فائنل کے لالے پڑ گئے

محمد نوید

یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ، کون سے پاکستانی اسٹارز کس ٹیم میں ایکشن میں ہونگے؟

محمد نوید

پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ 12 مئی سے شروع ہوگا

محمد نوید

Leave a Comment