Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

فاطمہ ثنا نے صرف 15 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور اپنی دھواں دار اننگز سے شائقینِ کرکٹ کو حیران کر دیا۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ میں شاندار چھکے اور چوکے شامل تھے، جس کی بدولت پاکستان ٹیم نے بڑا مجموعہ سکور کیا۔

جمعہ کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں فاطمہ ثنا نے 19 گیندوں پر 62 ناٹ آؤٹ سکور کرکے اپنی ٹیم کو زمبابوے کے خلاف 223 رنز کے بڑے مجموعے تک پہنچا دیا۔

ثنا کی اس برق رفتار اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے
میچ کے آخری اوورز میں پاکستان کی اننگز کا نقشہ بدل دیا۔

سائرہ جبین نے بھی کپتان ثنا کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 50 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے ہرایا جبکہ ٹی 20 سیریز میں بھی اب تک اس کو 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Related posts

تائی کوانڈو چیمپئن شپ: طیبہ اشرف اور سُنبل فاطمہ نے 5 گولڈ اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لیا

محمد نوید

پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے غیر ملکی کوچ لانے کا فیصلہ

محمد نوید

ویسٹ انڈیز سے ٹی ٹوئنٹی سیریز : نئے بیٹرز کو کیا مشکلات درپیش ؟ صائم ایوب نے بتادیا

محمد نوید

Leave a Comment