Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کرکٹکھیل

افتخار احمد دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آنے کیلئے کوششیں کرنے لگے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف اسپن بولر افتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کے لیے کوشاں ہیں۔

فیصل آباد میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں، ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹر ہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے، چاہتا ہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پر قومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں۔

اپنےکھیل پر بات کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں صورت حال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو گا، جس کے لیے ٹیموں کے پریکٹس سیشن شروع ہوگئے ہیں۔

Related posts

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے بھی روک دیا

محمد نوید

سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق کو ایک اور اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

محمد نوید

گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کی بطور کوچز تقرری کا فیصلہ، اسسٹنٹ کوچ کی تلاش شروع

محمد نوید

Leave a Comment