Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
اہم خبریںپاکستانکرکٹکھیل

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے بھی روک دیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے  پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے جاری خود سے منسوب بیان سے لاعلمی کے بعد ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی سی بی نے شاہین کو کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔

رپورٹ     !     محمد نوید

ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہین آفریدی نے تفصیلی ٹوئٹ لکھ لی تھی تاہم انہیں آخری لمحے پر ٹوئٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ  محسن نقوی آج کاکول میں قومی ٹیم کے کیمپ کا دورہ کریں گے، اس دوران پی سی بی چیئرمین شاہین آفریدی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہین آفریدی بغیر مشاورت جاری کیے گئے بیان پر اپنے تحفظات محسن نقوی کے سامنے رکھیں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا  یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کاکول میں کپتان بابراعظم اور شاہین آفریدی سے ملاقات کریں گے  جس دوران مستقبل کے پلان پر بات کریں گے۔

مزید برآں  محسن نقوی کیمپ میں شامل کھلاڑیوں کے ساتھ افطار بھی کریں گے۔

Related posts

فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن لیگ کے پہلے ہی میچ میں جشن کا انداز وائرل ہوگیا

محمد نوید

انگلینڈ کے میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند

محمد نوید

اسلام آباد یونائیٹڈ کے جارح مزاج بیٹر کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

محمد نوید

Leave a Comment