Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیل

پاکستان نے ایران کو شکست دیکر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان نے ایران کو شکست دے کر انڈر 18 سینٹرل والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔

اُزبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان اور ایران مدمقابل تھے ، فیصلہ کن معرکے کے پہلے سیٹ میں پاکستان کو 20،25 کے اسکور سے شکست ہوگئی لیکن پھر پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 25-20، 18-25، 23-25 اور 25-27 رہا۔

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ایشین انڈر 20 والی بال چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا جو 28 جولائی سے بحرین میں شروع ہوگی۔

ایران کے خلاف فائنل میں پاکستان انڈر 18 کے محمد یحییٰ ،طلال احمد اور خضر حیات نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

پاکستان کے محمدیحییٰ کو ٹورنامنٹ کا بااثر ترین پلیئر اور بہترین ہٹر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ طلال احمد کو بہترین سیٹر اور جبران کو بہترین بلاکر کا ایوارڈ ملا۔

Related posts

بیان سے لاعلمی کے بعد شاہین کو پی سی بی نے ٹوئٹ کرنے سے بھی روک دیا

محمد نوید

پاکستانی خواتین کوہ پیماؤں نے 5،400 میٹر بلند بری لا چوٹی سر کر کے تاریخ رقم کردی

محمد نوید

چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ: نیوزی لینڈکے 321 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

محمد نوید

Leave a Comment