Hamara Watan Sports News Urdu  National and Internatonal
کھیلہاکی

فیڈریشن کیجانب سے صرف ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناخوش

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صرف ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی پر قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ناخوش ہیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے گھر چلانا مشکل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تاحال انٹر نیشنل ڈیلی الاؤنس نہ تو ادا کیے گئے ہیں اور نہ ہی ان کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ ادائیگی کب ہو گی۔

کھلاڑیوں نے شکوہ کیا ہے کہ گھر کا نظام چلانا مشکل ہے ، ڈومیسٹک ڈیلی الاؤنس سے کیا بنے گا ایف آئی ایچ نیشنز کپ ختم ہو ئے ڈیڑھ ماہ ہوچکا ، ڈیلی الاؤنس نہیں ملا۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ایونٹس میں شرکت بہت ضروری ہے ، ہم دل و جان سے حاضر ہیں لیکن ہمارے گھر بھی ہیں ۔

 پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے گزشتہ روز میڈیا کو ڈومیسٹک الاؤنس کلیئر کرنے کا بتایا۔

صدر طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ نیشنز کپ سے قبل کھلاڑیوں کا بتا دیا تھا کہ جمع پونجی خرچ کر کے جا رہے ہیں مشکل وقتہے ، ابھی پیسے نہیں ہیں ، ڈومیسٹک ڈیلیز کلیئر کر دی ہیں باقی بھی ہو جائیں گی۔

خیال رہے کہ کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک کا 3 ہزار روپے ڈیلی جب کہ انٹرنیشنل کا 30 ہزار روپے ڈیلی الاؤنس ملتا ہے۔

Related posts

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان رواں ہفتے متوقع: بھارتی میڈیا

محمد نوید

پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے

محمد نوید

میری پوری سپورٹ بابر کے ساتھ ہے، وہ نوجوان ہے اور سیکھ رہا ہے: مکی آرتھر

محمد نوید

Leave a Comment